بیوٹی پارلرز اور استیٹھک کلینکس ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے

بیوٹی پارلرز اور استیٹھک کلینکس ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بیوٹی پارلرز اور استیٹھک کلینکس کے آڈٹ کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بیوٹی پارلرز اور استیٹھک کلینکس کے آڈٹ کا فیصلہ کرلیا ہے، مہنگی کاسمیٹکس فروخت کرنے والے بھی نرغے میں آئیں گے، بھاری فیسیں وصول کرنے والے ڈاکٹروں کا بھی آڈٹ ہوگا، ابتدائی طور پر بڑے شہروں کے 250 ڈاکٹروں کا آڈٹ ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے ایف بی آر پر لگژری پروفیشنل سروسز کے آڈٹ کا دباؤ بڑھا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پہلےمرحلے میں بڑے شہروں میں قائم بیوٹی پارلرز اور استیھٹک کلینکس کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا، کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں بھاری فیسیں وصول کرنے والے ڈاکٹروں کو بھی آڈٹ کے نوٹس جاری کیے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ملک کے ٹائل مینوفیکچرنگ سیکٹر میں اربوں روپے ٹیکس فراڈ کی نشاندہی، ایف بی آر کی 17 اہم صنعتوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ

ایف بی آر نے پینٹ سیکٹر میں بھی ٹیکس چوری میں ملوث کمپنیوں کو نشانے پر رکھ لیا ہے، آئی ایم ایف کے آڈٹ کے مطلوبہ اہداف مکمل کرنے کے لیے چھ سو پرائیویٹ آڈیٹرز کی خدمات حاصل کی ہیں اور مجموعی طور پر دو ہزار آڈیٹرز کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *