وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے واقعے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں 500 اضافی اہلکار تعینات کرنے کا حکم دیدیا۔
وزیرجنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے واقعے کے بعد صدر ٹرمپ نے فور طور پر یہ قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا۔
وزیرجنگ نے کہا کہ اہلکاروں پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، واشنگٹن میں 500 اضافی اہلکار تعینات کیے جائیں گے، اضافی تعیناتی مقصد دارالحکومت میں سکیورٹی کو مضبوط بنانا اور کسی بھی ممکنہ خطرے کا مقابلہ کرنا ہے۔
یاد رہے کہ واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈ کے 2 اہلکاروں کو گولی ماردی گئی جن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں: واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈز پر فائرنگ، 2 اہلکار ہلاک

