امریکی نیشنل گارڈز پر فائرنگ کرنے والے مشتبہ حملہ آورکےگھر چھاپہ، رحمان اللہ کے رشتہ داروں سے بھی تفتیش

امریکی نیشنل گارڈز پر فائرنگ کرنے والے مشتبہ حملہ آورکےگھر چھاپہ، رحمان اللہ کے رشتہ داروں سے بھی تفتیش

وائٹ ہاؤس کے قریب مشتبہ افغان شہری کی فائرنگ سے نیشنل گارڈز کے شدید زخمی ہونے کے بعد مختلف علاقوں میں گھر گھر تلاشی لی گئی۔

ایف بی آئی نے ریاست واشنگٹن اور سان ڈیاگو میں کارروائی کے دوران متعدد گھروں کی تلاشی لی، اس حوالے سے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے بتایا کہ وہ مشتبہ شخص کی رہائش گاہ تک بھی پہنچ چکے ہیں جہاں سے بہت سے الیکٹرانک آلات بشمول موبائل فونز، لیب ٹاپس اور آئی پیڈز کو قبضے میں لیا گیا ہے اور ان کے تجزیے کا عمل جاری ہے۔

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے بتایا کہ فائرنگ کی وجوہات جاننے کے لیے گرفتار افغان شہری رحمان اللہ کے رشتہ داروں سے بھی تفتیش کی گئی۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور واشنگٹن میں اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ رہائش پذیر تھا۔

دوسری جانب امریکی حکام نے 29 سالہ افغان شہری رحمان اللہ لکنوال کی تصویر جاری کرتے ہوئے تصدیق کی کہ مشتبہ حملہ آور ماضی میں افغانستان میں امریکی خفیہ ایجنسی ’سی آئی اے‘ کے لیے کام کرتا رہا ہے۔

سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹکلیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مشتبہ حملہ آور رحمان اللہ کو امریکا آنےکی اجازت ماضی میں امریکی حکومت کے لیے کام کرنے کی وجہ سے دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: وائٹ ہاؤس فائرنگ واقعہ ٹرمپ کا واشنگٹن میں 500 اضافی اہلکار تعینات کرنے کا حکم

یاد رہے کہ نیشنل گارڈز پر فائرنگ کے بعد امریکا نے افغان باشندوں کی امیگریشن کی درخواستوں پر مزید کام غیر معینہ مدت تک روکنے اور بائیڈن دور میں افغانستان سے امریکا آنے والے ہر غیر ملکی کی دوبارہ جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔

امریکی ریاست واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب افغان شہری کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی نیشنل گارڈ کی اہلکار دم توڑ گئی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں کو گزشتہ روز فائرنگ کا نشانہ بنایاگیا۔

انہوں نے تصدیق کی کہ 20 سالہ سارہ بیک اسٹورم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جبکہ 24 سالہ انڈریو وولف کی حالت تشویشناک ہے ، ٹرمپ نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے شخص کی حالت بھی نازک ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *