افغان شہری کی فائرنگ سے زخمی نیشنل گارڈ کی خاتون اہلکار دم توڑ گئی،ٹرمپ کی تصدیق

افغان شہری کی فائرنگ سے زخمی نیشنل گارڈ کی خاتون اہلکار دم توڑ گئی،ٹرمپ کی تصدیق

امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے چند ہی فاصلے پر فائرنگ کے واقعے میں شدید زخمی ہونے والی نیشنل گارڈ کی 20 سالہ اہلکار سارہ بیک اسٹورم دورانِ علاج دم توڑ گئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں اس سانحے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جب ڈیوٹی پر موجود دو نیشنل گارڈ اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

ٹرمپ کے مطابق دوسرے زخمی اہلکار 24 سالہ انڈریو وولف کی حالت اب بھی نازک ہے اور ڈاکٹر اسے بچانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ فائرنگ کرنے والا شخص بھی زخمی حالت میں زیر علاج ہے اور اس کی حالت بھی تشویشناک ہےڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز ملک کی خدمت اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جانیں خطرے میں ڈالتی ہیں مگر غیر قانونی تارکین وطن ملک میں داخل ہو کر سکیورٹی کے لیے نئے چیلنجز پیدا کر رہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں :وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ سے نیشنل گارڈ کے 2 اہلکار شدید زخمی، مشتبہ حملہ آور گرفتار

انہوں نے کہا کہ وہ متعلقہ حکام سے اس مسئلے پر تفصیلی بات کر چکے ہیں اور مزید سخت اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے یاد رہے کہ حادثے کے فوری بعد پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا تھا جس کی شناخت 29 سالہ رحمان اللہ لکنوال کے نام سے ہوئی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق وہ افغان شہری ہے جو 2021 میں سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں امریکا آیا تھا حکام واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں تاکہ حملے کی وجوہات، پس منظر اور ممکنہ محرکات کا پتا چلایا جا سکے۔

یہ دلخراش واقعہ واشنگٹن کی سکیورٹی صورتحال اور غیر قانونی امیگریشن کے موضوع پر نئی بحث کو جنم دے رہا ہے جبکہ نیشنل گارڈ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *