معروف کمپنی کی بڑی پیشکش،پاکستان میں سستی الیکٹرک گاڑیاں متعارف کروا دیں

معروف کمپنی کی بڑی پیشکش،پاکستان میں سستی الیکٹرک گاڑیاں متعارف کروا دیں

معروف الیکٹرا کمپنی نے پاکستان میں اپنی نئی میٹرو الیکٹرک گاڑیوں کی باقاعدہ لانچنگ کر دی ہے کمپنی نے اس سیریز میں دو دروازوں اور چار دروازوں والے ماڈلز متعارف کرائے ہیں جو خاص طور پر ایسے صارفین کے لیے تیار کیے گئے ہیں جو کم قیمت، کم خرچ اور ماحول دوست گاڑی تلاش کر رہے ہیں۔

کمپنی کے مطابق یہ گاڑیاں شہر میں روزمرہ سفر کے لیے بہترین ہیں کیونکہ ان کی رینج مناسب ہے اور چارج کرنے کی لاگت بھی کم آتی ہے۔
میٹروٹوڈور ماڈل تین مختلف بیٹری ورژنز کے ساتھ دستیاب ہے سب سے چھوٹی بیٹری 7.2 کلوواٹ آور ہے اور 80 سے 100 کلومیٹر تک کا سفر کر سکتی ہے۔

اس کی اصل قیمت 10 لاکھ 95 ہزار روپے تھی لیکن رعایت کے بعد یہ 10 لاکھ 45 ہزار روپے میں دستیاب ہے 10.8 کلوواٹ آور بیٹری والا ماڈل 130 سے 140 کلومیٹر تک چل سکتا ہے اور رعایتی قیمت 10 لاکھ 95 ہزار روپے ہے۔

یہ خبربھی پڑھیں :اب خواتین بھی چلائیں گی الیکٹرک گاڑیاں، حکومت کا بڑا فیصلہ

سب سے بڑی بیٹری، 12.96 کلوواٹ آور، 170 سے 180 کلومیٹر تک کا سفر ممکن بناتی ہے  اور اس کی رعایتی قیمت 11 لاکھ 45 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
میٹرو 4-ڈور ماڈل بھی انہی تین بیٹری ورژنز میں دستیاب ہے۔ 7.2 کلوواٹ آور ورژن 80 سے 100 کلومیٹر کی رینج دیتا ہے اور اس کی رعایتی قیمت 12 لاکھ 45 ہزار روپے ہے۔ 10.8 کلوواٹ آور بیٹری والا ماڈل 130 سے 140 کلومیٹر تک چلتا ہے اور 12 لاکھ 95 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔

سب سے بڑی 12.96 کلوواٹ آور بیٹری 170 سے 180 کلومیٹر تک کی رینج فراہم کرتی ہے اور اس کی رعایتی قیمت 13 لاکھ 45 ہزار روپے ہے۔کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ تمام ماڈلز پر 50 ہزار روپے کی خصوصی رعایت دی جا رہی ہے

یہ خبر بھی پڑھیں :الیکٹرک کار ساز کمپنی کا آسان اقساط میں گاڑیاں فروخت کرنے کا فیصلہ

 لیکن یہ آفر صرف 30 نومبر 2025 تک بکنگ کرنے پر لاگو ہوگی۔ گاڑی کی بکنگ کے لیے صارفین کو گاڑی کی قیمت کا 20 فیصد پیشگی جمع کروانا ہوگا، اور گاڑیاں بکنگ کے 90 دن بعد ڈیلیور کی جائیں گی۔یہ نئی میٹرو سیریز کم قیمت، ماحول دوست اور شہر کے لیے موزوں ہونے کی وجہ سے پاکستانی صارفین میں کافی مقبول ہونے کی توقع ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *