تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

وزیراعظم کی جانب سے تنخواہ دار طبقے کو اہم ریلیف دینے کے لیے ٹیکس ریٹ میں کمی کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے، جس کے بعد ٹیکس نظام میں متوقع تبدیلیوں پر باضابطہ کام شروع کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے پاکستان بزنس کونسل کے سیمینار سے خطاب میں بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے باضابطہ طور پر ایف بی آر کو اگلے بجٹ کے لیے تنخواہ دار افراد پر عائد ٹیکس ریٹ کم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ان کے مطابق، ایف بی آر نے وزیراعظم کی ہدایات کے بعد اس حوالے سے ابتدائی ورکنگ اور تجاویز پر کام شروع کر دیا ہے، جنہیں آئندہ بجٹ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

راشد لنگڑیال نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات پر نہ صرف تنخواہ دار طبقے کے ٹیکس میں کمی کی تیاری ہو رہی ہے بلکہ بڑی کمپنیوں پر عائد سپر ٹیکس میں بھی مرحلہ وار کمی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ٹیکسوں میں کمی کا حتمی فیصلہ ملک میں ٹیکس کمپلائنس کے تناسب سے مشروط ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق بڑی خبر

چیئرمین ایف بی آر کے مطابق، جتنے زیادہ لوگ ٹیکس نیٹ میں شامل ہوں گے، اتنا ہی ٹیکس ریٹ میں کمی کا بوجھ آسانی سے برداشت کیا جا سکے گا۔

ایف بی آر ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے کہ سپر ٹیکس کو مرحلہ وار ختم کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے، اور اس سلسلے میں آئی ایم ایف کے ساتھ مشاورت بھی کی جائے گی تاکہ معاشی طور پر مستحکم اور پائیدار فیصلے کیے جا سکیں۔

 ذرائع کے مطابق سپر ٹیکس میں کمی کا بنیادی مقصد ملک میں سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانا اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے،  آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سپر ٹیکس میں کمی کے پہلے مرحلے کے آغاز کا امکان ہے، جس سے نہ صرف کاروباری طبقے کو سہولت ملے گی بلکہ مجموعی طور پر معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *