محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کااساتذہ کے لیے ٹیچنگ لائسنس سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کااساتذہ کے لیے ٹیچنگ لائسنس سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ 2026 میں اساتذہ کے لیے لائسنسنگ سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔ حکام کے مطابق یہ لائسنس سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے اساتذہ کے لیے لازمی ہوگا، جبکہ اس حوالے سے تیار کی گئی سمری منظوری کے لیے صوبائی کابینہ کو بھیجی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سال 2026 سے اساتذہ کے لیئے ٹیچنگ لائسنس سسٹم متعارف  کرانے کا فیصلہ کیا ہے  اورعارضی اساتذہ کے کنٹریکٹ میں توسیع بھی لائسنس کی بنیاد پر مشروط ہوگی۔

تدریسی لائسنس حاصل کرنے کے لیے ٹیسٹ لازمی قرار دیا جائے گا، اور ٹیسٹ پاس کرنے والے اساتذہ ہی لائسنس کے اہل ہوں گے۔ اس ٹیسٹ کا انعقاد پیکٹا کے ذمے ہوگا۔حکام کے مطابق لائسنسنگ سسٹم کا بنیادی مقصد تدریسی معیار کو بہتر بنانا اور تعلیمی شعبے میں پیشہ ورانہ اہلیت کو یقینی بنانا ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب، ٹریفک قوانین میں بڑی تبدیلیاں، 20 اہم اصلاحات نافذ

اس لائسنس کا اجراء ٹیسٹ کے ذریعے کیا جائے گا اور یہ 5سال کے لیے مؤثر ہو گا۔لائسنس 3 کیٹیگریز پرائمری، ایلیمنٹری اور سیکنڈری پر مشتمل ہو گا۔اب نئی بھرتیاں اور پروموشنز صرف ان ہی اساتذہ کو دی جائیں گی جن کے پاس یہ لائسنس ہو گا۔

ٹیسٹ کے سلیبس میں سکول سبجیکٹس، جنرل نالج اور آئی ٹی سکلز شامل ہوں گی۔فی الحال ٹیسٹ لینے والی ایجنسی کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، تاہم لائسنس سرکاری اور نجی دونوں سیکٹرز کے اساتذہ کے لیے لازمی ہو گا، بغیر لائسنس کے کسی بھی استاد کو سکول میں تدریس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *