آئی ایم ایف کی جاری کردہ رپورٹ میں نااہل مودی کا معاشی فریب بے نقاب

آئی ایم ایف کی جاری کردہ رپورٹ میں نااہل مودی کا معاشی فریب بے نقاب

آئی ایم ایف کی جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں بھارتی معیشت سے متعلق سنگین خامیاں بے نقاب ہوگئیں، جس کے بعد مودی حکومت کے نام نہاد معاشی ترقی کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوگئے۔

 عالمی ادارے نے بھارت کو مسلسل دوسرے سال کم ترین درجے ’سی گریڈ‘ میں رکھا ہے جو اس کے معاشی ڈیٹا میں موجود بنیادی نقائص کی نشاندہی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انتہاپسند مودی کی سرپرستی میں بھارتی فوج آر ایس ایس کے زہریلے ہندوتوا نظریہ کی محافظ بن گئی

آئی ایم ایف کے مطابق 2011-12 کا بھارتی معاشی ڈیٹا شدید طور پر پرانا اور ناقص ہے، جب کہ سہ ماہی بنیادوں پر معاشی اعداد و شمار میں ایڈجسٹمنٹ نہ ہونا ایک بڑی تکنیکی خامی قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ بھارت کے معاشی ڈیٹا میں پائی جانے والی کمزوریاں معاشی نگرانی کے عمل کو متاثر کرتی ہیں۔

عالمی ادارے نے یہ بھی نشاندہی کی کہ بھارتی حکومت کا آمدنی کی بنیاد پر جی ڈی پی کا طریقہ کار طویل عرصے سے ماہرین کی تنقید کا شکار ہے،  ڈیٹا کمزوریاں برقرار رہنے کے باعث بھارت کے قومی کھاتوں کو دوبارہ ’سی گریڈ‘ دینا ضروری قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:بھارت میں مسلمانوں کا وقف بل 2025 کے خلاف احتجاج، مودی حکومت کو سخت مزاحمت کا سامنا

آئی ایم ایف کے انکشافات نے مصنوعی اعداد و شمار پر کھڑی نا اہل مودی کی بھارتی معیشت کا پردہ چاک کر دیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *