جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ریٹائرمنٹ پر ریاست مخالف پروپیگنڈا، منظم سیاسی ایجنڈے کے تحت بدامنی پھیلانے کی سازش بے نقاب

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ریٹائرمنٹ پر ریاست مخالف پروپیگنڈا، منظم سیاسی ایجنڈے کے تحت بدامنی پھیلانے کی سازش بے نقاب

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) جنرل ساحر شمشاد مرزا کی باعزت ریٹائرمنٹ کے موقع پر بعض سیاسی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے گمراہ کن اور من گھڑت بیانیہ پھیلانا شروع کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک منظم سیاسی ایجنڈے کے تحت بعض عناصر ماضی کی طرح ایک منظم سیاسی سازش کے تحت ملک میں بدامنی، انتشار اور افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت جھوٹے پروپگینڈے میں مصروف، جنرل ساحر شمشاد مرزا کے کینیڈین شہریت لینے کی جھوٹی خبر چلا دی

واضح رہے کہ اس سے قبل پاک فوج 9 مئی 2023 کے واقعات سے متعلق پھیلائی جانے والی خبریں مکمل طور پر جھوٹی، بے بنیاد اور حقائق کے منافی قرار دے چکی ہے۔ یہ ملک مخالف عناصر پاک فوج کے اندرونی نظامِ کمانڈ کو سمجھنے سے قاصر ہیں اور جان بوجھ کر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کو جب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے مشتعل ہجوم نے ریاستی تنصیبات پر حملہ کیا تھا، تو پاک فوج کا ردِعمل براہِ راست آرمی چیف کی واضح اور دوٹوک ہدایات کے مطابق آفیشل چین آف کمانڈ کے ذریعے عمل میں آیا تھا۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا عہدہ نہ آرمی اور نہ کسی اور سروس میں آپریشنل معاملات میں کوئی کردار ادا کرتا ہے۔ یہی صورتحال 9 مئی کے واقعات میں بھی رہی، جہاں ’سی جے سی ایس سی‘ کا ادارہ کسی قسم کی ادارہ جاتی یا آپریشنل ہدایات میں شامل نہیں تھا۔

مزید پڑھیں:سابق پاکستانی فوجی سربراہ جنرل اشفاق کیانی سے متعلق بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب

پاک فوج نے زور دیا تھا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس کے کردار سے متعلق کسی بھی قسم کا الزام یا اشارہ من گھڑت، حقائق سے عاری اور گمراہ کن پروپیگنڈا ہے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قسم کی سازشی کہانیاں صرف اداروں کو بدنام کرنے اور قومی وحدت کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں۔

دفاعی ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ عوام کو ایسی معلومات پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے اور ہر شہری سے گزارش ہے کہ وہ صرف مستند ذرائع سے ہی خبریں حاصل کریں۔ ملکی دفاع اور امن و استحکام کے لیے پوری طرح سرگرم اور متحد ہیں اور کسی بھی قسم کی پروپیگنڈا یا سازشی مواد کے سامنے جھکنے والے نہیں ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *