پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق کا کیریئر کے حوالے سے بڑا اعلان

پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق کا کیریئر کے حوالے سے بڑا اعلان

پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق نے پروفیشنل ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ اعصام الحق نے اپنی شاندار کیریئر کے دوران پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اے ٹی پی سرکٹ میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

اعصام الحق نے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے چیلنجرز کپ کے ڈبلز مقابلوں میں اپنے آخری انٹرنیشنل ایونٹ میں حصہ لیا۔ فائنل میں پاکستانی جوڑی اعصام الحق اور مزمل مرتضیٰ کو سخت مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ اپنے آخری میچ کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

تاریخ میں پہلی بار اے ٹی پی چیلنجر کپ پاکستان میں منعقد ہوا، جس میں مینز ڈبلز میں پاکستانی جوڑی نے فائنل تک رسائی حاصل کی۔ ایونٹ کے ڈبلز فائنل میں چیک ریپبلک کے ڈومینک پلان اور قازقستان کے ڈینس ایوسیو نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 6-7 اور 4-6 کے اسکور سے جیت اپنے نام کی۔

ڈبلز ایونٹ کے اختتام کے ساتھ ہی اعصام الحق نے بین الاقوامی ٹینس سرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی، جس پر شائقینِ ٹینس نے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ یہ موقع پاکستان کے ٹینس کے لیے بھی تاریخی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ پہلی بار تھا کہ ملک میں اے ٹی پی چیلنجر کپ کا انعقاد کیا گیا۔ سنگلز مقابلوں کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان شاہینز کی ناقابلِ شکست کارکردگی، ٹائٹل کی جیت، صدر، وزیراعظم سمیت قومی اسٹارکرکٹرز نے تعریفوں کے پل باندھ دیے

اپنے آخری ٹورنامنٹ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے اعصام الحق نے کہا کہ وہ پاکستان کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کرنے پر بہت خوش ہیں اور تمام شائقین کی حمایت پر شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والا ڈیوس کپ ان کے لیے ایک یادگار لمحہ رہا اور ان کی سب سے بڑی کامیابی یو ایس اوپن کے فائنل میں عالمی اسٹار راجر فیڈرر کو شکست دینا تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *