سعودی عرب عالمی میری ٹائم آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کونسل کا نیا رکن منتخب

سعودی عرب عالمی میری ٹائم آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کونسل کا نیا رکن منتخب

سعودی عرب نے بین الاقوامی سطح پر ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے سال 2026–2027 کے لیے انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کی کونسل کی رکنیت حاصل کر لی ہے۔

لندن میں ہونے والے باضابطہ انتخاب کے دوران سعودی عرب کے حق میں 142 ووٹ ڈالے گئے جو عالمی سفارتی حمایت اور سعودی بحری پالیسیوں پر بڑھتے اعتماد کا واضح اظہار ہے۔

سعودی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس کامیابی کو نہ صرف ریاض کی مضبوط خارجہ حکمتِ عملی کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے بلکہ یہ عالمی سطح پر سعودی عرب کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا بھی ثبوت ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :پاکستان کا گوادر کو علاقائی تجارتی مرکز بنانے کے لیے 5 سالہ میری ٹائم پلان کا اعلان

آئی ایم او کونسل عالمی بحری قوانین، سیفٹی اسٹینڈرڈز اور سمندری تجارت کے نظام سازی میں کلیدی حیثیت رکھتی ہےاور کونسل کی رکنیت حاصل کرنا کسی بھی ملک کے لیے عالمی اعتراف کا درجہ رکھتی ہے۔

سعودی عرب کے وزیر ٹرانسپورٹ و لاجسٹکس انجینئر صالح الجاسر نے اس کامیابی کو ملک کی طویل مدتی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم او کونسل میں شمولیت سمندری ٹرانسپورٹ سیکٹر میں 2030 وژن کے اہداف کی درست سمت” کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا سعودی عرب کی اقتصادی صلاحیت، تکنیکی جدت اور علاقے میں بحری استحکام کے قیام میں بھرپور کردار پر اعتماد کر رہی ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق سعودی عرب خطے میں بحری تجارت کا ایک اہم مرکز بنتا جا رہا ہے، اور وژن 2030 کے تحت جدید انفراسٹرکچر، عالمی معیار کی بندرگاہیں اور ٹیکنالوجی پر مبنی نیویگیشن سسٹمز اسی منصوبے کا حصہ ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں :سعودی تجارتی وفد کی سرمایہ کاری کے باہمی تعاون کے لیے پاکستان آمد

آئی ایم او کونسل کی رکنیت سے سعودی عرب کو عالمی بحری پالیسی سازی، کاروباری سرگرمیوں کے تحفظ، ماحولیاتی ضابطوں اور سمندری ٹرانسپورٹ کے عالمی نظم میں زیادہ مؤثر کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا۔

سعودی حکام کے مطابق یہ کامیابی نہ صرف سفارتی سطح پر ایک بڑا اعزاز ہے بلکہ بحری شعبے کی ترقی، عالمی رابطوں کے فروغ اور سمندری تجارت کے استحکام کے لیے بھی سنگِ میل ثابت ہوگی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *