مایہ ناز بیٹر’فاف ڈوپلیسی‘ کے دل میں پاکستان کی محبت جاگ اٹھی، آئی پی ایل کو خیرآباد، پاکستان آنے کا اعلان

مایہ ناز بیٹر’فاف ڈوپلیسی‘ کے دل میں پاکستان کی محبت جاگ اٹھی، آئی پی ایل کو خیرآباد، پاکستان آنے کا اعلان

سابق جنوبی افریقی کپتان فاف ڈو پلیسی نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت نہیں کریں گے اور اس کے بجائے آنے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن میں حصہ لیں گے۔

پروٹیز تجربہ کار بلے باز نے یہ اعلان انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا، جو آئی پی ایل میں 14 سالہ سفر کے بعد ایک اہم فیصلہ ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کا پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ

’ڈو پلیسی، جو لیگ کے مستقل اور نمایاں کھلاڑیوں میں سے ایک رہے ہیں، نے کہا کہ وہ اس سال آئی پی ایل نیلامی میں اپنا نام نہیں دیں گے۔ لیگ کے ساتھ اپنی طویل وابستگی پر نظر ڈالتے ہوئے انہوں نے ٹیم میٹس، کوچز اور اسٹاف کی جانب سے ملنے والی بھرپور حمایت پر گہری شکرگزاری کا اظہار کیا‘۔’انہوں نے لکھا کہ یہ ایک بڑا فیصلہ ہے اور ایسا جو مجھے اپنے ماضی پر شکر گزار بناتا ہے‘۔

’ڈو پلیسی نے کہا کہ اب وقت ہے کہ ایک نئے چیلنج کو قبول کیا جائے اور اس لیے وہ اس مرتبہ پی ایس ایل میں کھیلیں گے۔ ان کے مطابق یہ ان کے لیے ایک پرجوش قدم ہے، کچھ نیا تجربہ کرنے، بطور کھلاڑی بڑھنے اور ایک ایسی لیگ کا حصہ بننے کا موقع جو شاندار ٹیلنٹ اور توانائی سے بھرپور ہے‘۔

 ’سابق افریقی کپتان نے مزید کہا کہ وہ پاکستانی مہمان نوازی اور پی ایس ایل کے مقابلوں سے جڑے چیلنجز کے منتظر ہیں‘۔

مزید پڑھیں:ٹیسٹ سیریز: پاکستان جنوبی افریقہ کو وائٹ واش کرنے کیلئے تیار، دونوں ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی

’اس سال پی ایس ایل میں توسیع کی جا رہی ہے اور دو نئی فرنچائزز شامل کی جائیں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ نئی فرنچائزز کی نیلامی اگلے سال 6 جنوری کو ہوگی، جبکہ فیصل آباد، راولپنڈی، حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد اور گلگت جیسے شہروں کو فرنچائز کے لئے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے‘۔

’دوسری جانب لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالکان نے مزید دس سال کے لیے اپنے فرنچائز معاہدوں کی تجدید کر دی ہے، جبکہ ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے مالی نقصان کے باعث معاہدہ نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے‘۔

’فاف ڈو پلیسی کی پی ایس ایل میں شمولیت اور لیگ کی توسیع کے اعلان کے بعد یہ سیزن پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے دلچسپ ایڈیشنز میں سے ایک ہونے جا رہا ہے‘۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *