چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کا عمل شروع ہو گیا ہے، وزیردفاع

چیف آف ڈیفنس فورسز  کے نوٹیفکیشن کا عمل شروع ہو گیا ہے، وزیردفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے 26 ویں ترمیم کے ذریعے چیف آف ڈیفنس فورسز ( سی ڈی ایف) کے نوٹیفکیشن سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف کے وطن پہنچتے ہی ’سی ڈی ایف‘ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں وزیر دفاع نے لکھا کہ چیف آف ڈیفنس فورس کے نوٹیفکیشن کا عمل شروع ہو گیا ہے، وزیراعظم جلد واپس آ رہے ہیں، نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مزید اندرونی یا بیرونی قیاس آرائیوں کی ضرورت نہیں ہے۔

خواجہ آصف نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ چیف آف ڈیفنس کے نوٹیفکیشن سے متعلق غیر ذمہ درانہ قیاس آرائیاں پھیلائی جا رہی ہیں، اس لیے عوام الناس کو معلوم ہونا چاہیے کہ اس حوالے سے عمل شروع ہو چکا ہے، وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف جلد واپس پاکستان آ رہے ہیں، ان کے ملک واپس پہنچتے ہی نوٹیفکیشن کے اجرا کا عمل شروع کر دیا جائے گا، اب اس حوالے سے قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہو جانا چاہیے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *