ذاتی معلومات محفوظ رکھنے کے لیے پی ٹی اے کی اہم ہدایات جاری

ذاتی معلومات محفوظ رکھنے کے لیے پی ٹی اے کی اہم ہدایات جاری

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کو اپنی ذاتی معلومات کے تحفظ کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔

اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ فراڈ کرنے والے اکثر خود کو پی ٹی اے، بینک یا کورئیر سروسز کے نمائندے ظاہر کر کے شہریوں سے حساس معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

پی ٹی اے نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی ذاتی معلومات جیسے او ٹی پی شناختی کارڈ کی تفصیلات، بینک اکاؤنٹ یا پاس ورڈز کسی بھی غیر متعلقہ فرد یا ایجنٹ کے ساتھ کبھی شیئر نہ کریں۔

یہ خبربھی پڑھیں :پی ٹی اے نے موبائل صارفین کوبڑی خوشخبری سنادی

بیان میں مزید کہا گیا کہ مشکوک لنکس یا ای میلز، ایس ایم ایس یا واٹس ایپ پیغامات پر کلک کرنے سے گریز کریں کیونکہ یہ آپ کی ذاتی معلومات چوری کرنے کی کوشش ہو سکتی ہیں۔

اتھارٹی نے کہا ہے کہ شہریوں کو چاہیے کہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی یا ممکنہ فراڈ کی صورت میں فوری طور پر پی ٹی اے کے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم یا سی ایم ایس موبائل ایپ کے ذریعے رپورٹ درج کرائیں۔

یہ خبربھی پڑھیں :موبائل سمز سے متعلق ’پی ٹی اے‘ کا بڑا اعلان

اس طرح کی رپورٹس سے نہ صرف فرد کی حفاظت ممکن ہوتی ہے بلکہ دیگر شہریوں کو بھی اس قسم کے خطرات سے بچایا جا سکتا ہے۔پی ٹی اے کا یہ اقدام عوام میں آگاہی بڑھانے اور آن لائن فراڈ کے بڑھتے ہوئے خطرات سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔
اتھارٹی نے زور دیا کہ ذاتی معلومات کی حفاظت ہر شہری کی ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں محتاط رویہ اختیار کرنا انتہائی ضروری ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *