بڑا مہاجر کیمپ خالی کردیا گیا ہے اور کیمپ میں موجودتمام 70 ہزار افغان مہاجرین کو افغانستان بھیج دیا گیا ہے
ضلعی انتظامیہ چاغی اور دالبندین رائفلز نے گردی جنگل کیمپ میں مقیم افغان مہاجرین کو مکمل رجسٹریشن کے بعد واپس افغانستان بھیج دیا ۔
انتظامیہ کے مطابق کیمپ میں موجود خالی مکانات اور دکانوں کو گرانے کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے ۔
گردی جنگل کیمپ میں تقریبا 70 ہزار افغان مہاجرین مقیم تھے اور یہ بلوچستان کا سب سے بڑا مہاجر کیمپ تھا۔
انتظامیہ نے وضاحت کی کہ تمام کارروائیاں ریاستی پالیسی کے مطابق ہو رہی ہیں اور افغان شہریوں کو دستاویزات کے ساتھ واپس بھیجا جا رہا ہے تاکہ واپسی کا عمل شفاف اور قانونی طریقے سے مکمل ہو۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 26 نومبر سے لجّے افغان مہاجر کیمپ میں بھی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
وہاں بھی کیمپ خالی ہونے کے بعد غیر قانونی ڈھانچوں کو ہٹانے کا عمل کیا جائے گا انتظامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد غیر قانونی رہائش اور تعمیرات کو ختم کرنا اور علاقے کی انتظامی منصوبہ بندی کو بہتر بنانا ہے۔
یہ اقدامات مہاجرین کی رجسٹریشن اور قانونی طریقہ کار کے تحت ہو رہے ہیں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔
کیمپ خالی ہونے کے بعد انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ خالی مکانات اور دکانوں کی جگہ کو مستقبل کے منصوبوں کے لیے تیار کیا جائے گا تاکہ علاقے میں نظم و ضبط اور قانونی تقاضوں کو برقرار رکھا جا سکے۔