سری لنکا میں پاک بحریہ کی امدادی کارروائیاں جاری

سری لنکا میں پاک بحریہ کی امدادی کارروائیاں جاری

سری لنکا میں شدید سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاکستانی بحریہ کی انسانی ہمدردی پر مبنی امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔

پاک بحریہ نے متأثرہ عوام تک فوری امداد پہنچانے کے لیے زمین اور فضا دونوں راستوں کا استعمال کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ متاثرین تک مدد پہنچائی جا سکے۔
پاک بحریہ کا جہاز سیف دیگر امدادی ٹیموں کے ساتھ مل کر متاثرہ علاقوں میں خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی میں مصروف ہے۔

یہ آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا اور متاثرین تک فوری ریلیف فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا جہاز کی جانب سے بھیجی جانے والی امدادی اشیاء مقامی حکام اور رفاہی تنظیموں کے تعاون سے تقسیم کی جا رہی ہیں تاکہ سب متاثرین تک مساوی رسائی یقینی بنائی جا سکے۔

یہ خبربھی پڑھیں :سری لنکا میں سیلاب نے تباہی مچادی ، 14 افراد ہلاك

اس کے علاوہ پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹرز بھی متاثرہ علاقوں میں سرگرم ہیں انہوں نے ان مقامات تک رسائی حاصل کی ہے جو زیرِ آب یا زمین کے راستوں سے بند ہو چکے تھے۔

ہیلی کاپٹر کے ذریعے متاثرین تک ہنگامی خوراک، صاف پانی، ادویات اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کی جا رہی ہے۔
پاک بحریہ نے خاص طور پر بچوں، خواتین اور معمر افراد کے لیے ترجیحی امداد فراہم کی، تاکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سب سے زیادہ ضرورت مند افراد تک مدد پہنچ سکے۔پا

یہ خبربھی پڑھیں :پاک بحریہ کی سری لنکا میں طوفان سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی کارروائیاں جاری

پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ جہاز سیف آئندہ دنوں میں بھی ریلیف آپریشن جاری رکھے گا اور متاثرہ علاقوں میں موجودہ اور ممکنہ ضروریات کے مطابق امدادی سرگرمیوں کو بڑھایا جائے گابحریہ کے اہلکار نہ صرف امدادی سامان پہنچا رہے ہیں بلکہ متاثرین کو عارضی رہائش اور ابتدائی طبی سہولیات بھی فراہم کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *