واکنگ یعنی پیدل چلنا ہماری صحت کے لیے نہایت مفید ہے اورروزانہ باقاعدگی سے واک کرنے سے ہمارے جسم پر کئی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں وہ انسانی صحت کے لیئے حیران کن فوائد کی صورت سامنے آتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس اور تحقیق کے مطابق روزانہ 30 منٹ واک کرنے کے کچھ فوائد بتائے ہیں جو کہ مندرجہ ذیل ہیں۔
دل کی صحت بہتر ہوتی ہے: پیدل چلنے سے دل کی دھڑکن تیز ہوتی ہے اور خون کی گردش بہتر ہوتی ہے۔ واک کرنے سے دل کے مسل وقت کے ساتھ ساتھ بہتر ہوتے ہیں۔ باقاعدگی سے واک کرنے سے بلڈ پریشر قابو میں رہتا ہے اور کولیسٹرول لیول ٹھیک رہے ہیں۔
وزن قابو میں رہتا ہے: واک کرنے سے کیلوریز جلتی ہیں جس کی وجہ سے وزن قابو میں رہتا ہے۔ واک کرنے سے میٹابولزم بڑھتا ہے اور جسم بھاری نہیں ہوتا جبکہ فالتو چربی کم ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں: الٹرا پروسیسڈ غذائیں : کس طرح نوجوانوں میں سنگین صحت کےمسائل پیدا کر رہی ہیں؟ جانیئے تفصیل
موڈ خوشگوار ہوتا ہے: باقاعدگی سے واک کرنے سے اینڈورفن جیسے ہارمون ریلیز ہوتے ہیں جن سے موڈ خوشگوار ہوتا ہے اور خوشی محسوس ہوتی ہے۔ پیدل چلنے سے کورٹیسول جیسے سٹریس ہارمونز کا لیول کم ہوتا ہے اور بے چینی اور ڈپریشن میں کمی آتی ہے۔ کھلے ماحول میں سورج کی روشنی میں چلنے سے موڈ بہتر ہوتا ہے۔
ہڈیاں اور جوڑ بہتر ہوتے ہیں: واک کرنے سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں اور اُن کی نشونما بہتر ہوتی ہے۔ واک کرنے سے ہڈیوں میں چھوٹے سٹریس فریکچر پیدا ہوتے ہیں جس سے جسم وقت کے ساتھ مضبوط ہوتا ہے۔ واک کرنے سے سائنویل فلیوڈ ریلیز ہوتا ہے جس سے جوڑوں میں چکنائی اور نشونما پیدا ہوتی ہے۔
ہاضمہ بہتر ہوتا ہے: واک کرنے سے ہاضمے کی نالی میں خوراک بہتر انداز میں ہضم ہوتی ہے۔ پیدل چلنے سے قبض بہتر ہوتی ہے اور رفع حاجت کے مسائل سے چھٹکارا ملتا ہے۔ کھانا کھانے کے بعد پیدل چلنے سے گیس اور قبض کی تکلیف سے راحت ملتی ہے۔
مزید پڑھیں: کولیسٹرول میں اضافہ کن تبدیلیوں کا پیش خیمہ ہے؟ ممکنہ خطرے سے باخبر رہیں

