’ایم کیو ایم‘ کا وفاق سے بڑا مطالبہ سامنے آگیا

’ایم کیو ایم‘ کا وفاق سے بڑا مطالبہ سامنے آگیا

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینیئر رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کو ’فیڈرل ٹیریٹری‘ ڈکلیئر کیا جائے اور اگر وفاق اس حل پر آمادہ نہیں ہوتا تو جماعت نئے صوبوں کے مطالبے پر جائے گی۔

ملیر میں ایم کیو ایم پاکستان کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان آج بھی وفاق میں کراچی کا مقدمہ لڑ رہی ہے اور شہر کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’آج کراچی میں دیگر جماعتوں کے جلسے بھی ہو رہے ہیں، مگر یہ اجتماع صرف ملیر کے لوگوں کی طاقت کا مظاہرہ ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں:ایم کیو ایم پاکستان کی طرح اب پی ٹی آئی پاکستان بننے والی ہے, سینٹر فیصل واوڈا کا انکشاف

ٹیکس اور وسائل کی تقسیم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’ٹیکس وصول آپ کریں مگر خرچ کا اختیار بلدیاتی حکومتوں کو دیں‘۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر کراچی کو انتظامی بنیادوں پر تقسیم کیا جا سکتا ہے تو سندھ کی انتظامی تقسیم بھی ممکن ہے۔ ان کے مطابق اگر تجاویز منظور نہ ہوئیں تو ’سندھ کے 6 ڈویژنوں کو انتظامی یونٹ ڈکلیئر کیا جائے‘۔

ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ’ایم کیو ایم ‘ نے شہر کے لیے عارضی حل کے طور پر ڈھائی ارب روپے کے منصوبے کرائے ہیں جن سے چند اہم سڑکوں کی تعمیر، سیوریج لائنوں کی تنصیب اور دیگر کام مکمل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم وفاق کو 8 ہزار ارب روپے ریونیو دیتے ہیں، جبکہ بدلے میں ہمیں صرف 50 ارب روپے ملتے ہیں‘۔

مزید پڑھیں:ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کی پوری باڈی عوام پاکستان پارٹی میں شامل ہورہی ہے: شاہد خاقان عباسی کا انکشاف

انہوں نے مزید کہا کہ ’کے تھری منصوبہ ہم نے شہر کو دیا تھا اور اب کے فور کا بڑا منصوبہ بھی اپنی تکمیل کے قریب پہنچ رہا ہے‘، جو کراچی کی پانی کی ضروریات پوری کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *