فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر سے مصر کے وزیرِ خارجہ کی ملاقات، دفاع سمیت اہم علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر سے مصر کے وزیرِ خارجہ کی ملاقات، دفاع سمیت اہم علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے جنرل ہیڈ کوارٹر(جی ایچ کیو) میں ملاقات کی۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد عبدالعاطی کے درمیان ملاقات میں دفاعی اور سیکیورٹی تعاون، فوجی رابطوں، تربیتی شراکت داری اور خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سیکریٹری سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل ایران کی ملاقات

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دونوں ممالک نے اسٹریٹجک شعبوں میں ہم آہنگی مزید مضبوط کرنے اور دو طرفہ دیرینہ تعلقات کو نئی جہت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ دونوں جانب سے دفاعی امور، خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی تعاون کے نئے مواقع پر بھی گفتگو ہوئی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ڈاکٹر بدر احمد نے فوجی سطح پر رابطوں کے فروغ، تربیتی تعاون بڑھانے اور اسٹریٹجک تعاون کو اگلے مرحلے تک لے جانے پر اتفاق کیا۔ خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کو تیز کرنے پر بھی باہمی رضامندی ظاہر کی گئی۔

ڈاکٹر بدر احمد عبدالعاطی نے مصر کی قیادت کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا اور پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے میں مصر کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کا جامع جائزہ بھی لیا گیا۔

مزید پڑھیں:سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے ملاقات، دفاعی اور عسکری تعاون بڑھانے پر اتفاق

مصر اور پاکستان کے درمیان فوجی تربیت، انسدادِ دہشت گردی تعاون اور اسٹریٹجک رابطے پہلے ہی موجود ہیں، جبکہ حالیہ ملاقات کو دوستی کے مزید فروغ اور مشترکہ سیکیورٹی اہداف کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *