این ایل سی کی فوڈ ایگ 2025 میں شرکت، لاجسٹکس حل متعارف

این ایل سی کی فوڈ ایگ 2025 میں شرکت، لاجسٹکس حل متعارف

پاکستان کی معروف کمپنی نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) نے ’فوڈ ایگ 2025‘ میں شرکت کر کےعالمی فوڈ سپلائی چین کو مضبوط بنانے اور برآمدات میں اضافہ کے لیے لاجسٹکس حل متعارف کروائے ہیں۔

نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ این ایل سی فوڈ ایگ 2025 میں پاکستانی زرعی برآمدات کے لیے جدید لاجسٹکس حل متعارف کروائے ہیں۔ این ایل سی کی نمائش میں شرکت کا مقصد پاکستانی زرعی مصنوعات کو عالمی منڈیوں تک بروقت، محفوظ اور مؤثر طریقے سے پہنچانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کو دُنیا سے جوڑنے کی جانب تاریخی پیش رفت، این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کی پہلی کامیاب تجارتی ترسیل مکمل

ماہرین کے مطابق فوڈ ایگ 2025 پاکستان کی معاشی ترقی کے سفر میں اہم کردارادا کرے گا، اس سے پاکستان کی فوڈ سپلائی چین کو مضبوط بنانے اور برآمدات میں اضافہ میں اہم ثابت ہو سکتی ہے۔

این ایل سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نمائش میں موجود جدید لاجسٹکس پلیٹ فارم تجارتی برادری کے لیے سہولت کا باعث بنیں گے جبکہ پاکستان کی این ایل سی کی فوڈ ایگ 2025 میں موجودگی کاروباری دنیا کے لیے معیار، تیز رفتار خدمات اور اعتماد  کو بڑھائے گی۔

مزید پڑھیں:این ایل سی کی جانب سے بیرون ملک نوکری کیلئے جانیوالے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

 ماہرین کے مطابق این ایل سی کے جدید ٹرانسپورٹ اور کولڈ چین سسٹم سے فوڈ پراڈکٹس عالمی معیار کے مطابق محفوظ رہیں گے۔ جبکہ اس کا مقصد بھی بین الاقوامی خریداروں کے لیے خدمات میں محفوظ ترسیل، جدید ٹریکنگ اور عالمی معیار کی سہولیات کو یقینی بنانا ہے۔

این ایل سی نے پاکستان کی فوڈ اینڈ ایگرو انڈسٹری کے لیے بھی برآمدی طریقہ کار کو مزید آسان بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *