وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ اور بحرین کے چھ روزہ سرکاری دورے مکمل کرنے کے بعد لندن سے وطن واپس پہنچ گئے۔ وزیراعظم کا خصوصی طیارہ لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، جہاں ان کی آمد کے لیے ضروری انتظامات کیے گئے تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف 26 نومبر کو وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے خصوصی دورے پر بحرین روانہ ہوئے تھے۔ بحرین میں پہلے مرحلے کا دورہ مکمل کرنے کے بعد اگلے ہی روز وہ برطانیہ روانہ ہوئے، جہاں انہوں نے چار روز قیام کیا۔ اس دوران انہوں نے مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
چار روزہ مصروف قیام کے بعد وزیراعظم شہباز شریف پیر کی صبح لندن کے لیوٹن ایئرپورٹ سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ لندن سے روانگی کے بعد ان کا خصوصی طیارہ مقررہ وقت پر لاہور ایئرپورٹ پہنچا، جہاں ان کے استقبال کے لیے سرکاری حکام موجود تھے۔