عالمی یوم خواتین کے موقع پر 8 مارچ کو خواتین کو مفت پنک الیکٹرک اسکوٹرز فراہم کرنے کی تقریب منعقد کی جائے گی۔ یہ اقدام حکومت سندھ کی جانب سے خواتین کو محفوظ، بااختیار اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ پنک الیکٹرک اسکوٹرز پروگرام کے تحت منتخب خواتین کو الیکٹرک اسکوٹرز فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ اپنی روزمرہ کی نقل و حرکت کے لیے آسان اور محفوظ ٹرانسپورٹ حاصل کر سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے میں صرف اسکوٹرز کی فراہمی ہی شامل نہیں بلکہ خواتین کو روڈ سیفٹی اور اسکوٹر چلانے کی باقاعدہ تربیت بھی دی جائے گی۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا اور ان کی نقل و حرکت کو آسان بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنک الیکٹرک اسکوٹرز پروگرام خواتین کی خودمختاری میں اضافہ کرے گا اور انہیں تعلیمی اداروں، دفاتر اور دیگر مقامات تک محفوظ انداز میں پہنچنے میں مدد دے گا۔
یہ بھی پڑھیں:رمضان ریلیف پیکج ،مستحقین تک کیسے رقم پہنچے گی؟وزیر اعظم کا بڑا اعلان

