ایشز کھیلنے کیلئے آسٹریلیا میں موجود انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بغیر ہیلمٹ اسکوٹر چلانے پر مشکل میں پھنس گئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق بغیر ہیلمٹ اسکوٹرز چلا کر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کھلاڑیوں نے آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ کے قوانین کی خلاف ورزی کر دی۔ رپورٹس کے مطابق کپتان بین اسٹوکس مارک ووڈ اور جیمی اسمتھ نے برسبین میں فارغ وقت میں ای اسکوٹرز چلانے کا شوق پورا کیا۔
انگلینڈ کے کھلاڑی شہر گھومنے کے لیے ای اسکوٹرز پر نکلے۔کوئنز لینڈ قوانین کے مطابق رائیڈرز کو ای اسکوٹرز کے استعمال کے وقت ہیلمٹ پہننا لازمی ہے لیکن بین اسٹوکس، مارک ووڈ اور جیمی اسمتھ نے قانون کی دھجیاں بکھیر دیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق جیمی اسمتھ کے اسکوٹرز پر ہیلمٹ لٹک رہا تھا لیکن پہنا نہیں، قانون کی خلاف ورزی پر رائیڈر کو 166 آسٹریلوی ڈالرز کا جرمانہ کرنا پڑ سکتا ہے۔ آسٹریلیا میں انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی سرگرمیوں کو لو پروفائل رکھا جاتا ہے اور سخت سکیورٹی کا انتظام کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: جنوبی افریقہ کے ہاتھوں وائٹ واش، بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیربڑی مشکل میں پھنس گئے

