پاکستانی شہری سویڈن کیسے جا سکتے ہیں؟ طریقہ کار سامنے آگیا

پاکستانی شہری سویڈن کیسے جا سکتے ہیں؟ طریقہ کار سامنے آگیا

پاکستانی شہریوں کے لیے سویڈن کے 90 دن کے وزٹ ویزے کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جس کے لیے نئی شرائط بھی عائد کر دی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سویڈن کے مختصر دورے کی منصوبہ بندی کرنے والے پاکستانی شہریوں کو شینگن ویزا کے لیے درخواست دیتے وقت مالی وسائل کا ثبوت فراہم کرنا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سویڈن کا پاکستان میں ویزا سروس دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

2025 کی تازہ ترین ہدایات کے مطابق یہ شرط اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہے کہ مسافر 90 روزہ قیام کے دوران اپنے اخراجات خود برداشت کر سکیں اور کسی مالی مشکل کا سامنا نہ کریں۔

6 ماہ کی بینک اسٹیٹمنٹ لازمی قرار

درخواست گزاروں کو اپنی بینک کی تازہ ترین اسٹیٹمنٹ جمع کرانا ہوتی ہے، جو گزشتہ 6 ماہ کے لین دین پر مشتمل ہو اور بینک کی مہر اور دستخط کے ساتھ ہو۔ یہ دستاویز درخواست گزار کی مالی حیثیت اور ان کی سنجیدہ نیت کا ثبوت سمجھی جاتی ہے، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ سویڈن میں قیام کے دوران مالی مشکلات کا شکار نہیں ہوں گے اور نہ ہی قیام کی مدت سے زیادہ رہیں گے۔

90 روزہ قیام کے لیے درکار بینک بیلنس

سویڈن جانے والے سیاحوں کے لیے یومیہ 80 یورو اخراجات کے لیے تجویز کیے جاتے ہیں۔ 90 دن کے لیے یہ رقم مجموعی طور پر 7,200 یورو بنتی ہے۔

مزید پڑھیں:سویڈن نے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا پراسیسنگ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا

2 دسمبر 2025 کے مطابق 1 یورو  324.5 روپے ہے، جس کے حساب سے پاکستانی درخواست گزاروں کے اکاؤنٹ میں تقریباً 23 لاکھ روپے موجود ہونا ضروری ہے۔

سویڈن، سیاحوں کی پسندیدہ منزل

سویڈن اپنے قدرتی مناظر، تاریخی ورثے اور ثقافتی خوبصورتی کے باعث دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی جانب کھینچتا ہے۔ اگرچہ کچھ ممالک کے شہری بغیر ویزا  سویڈن میں داخل ہو سکتے ہیں، لیکن زیادہ تر پاکستانی مسافروں کو سویڈش سفارتخانہ پاکستان کے ذریعے شینگن ویزا کے لیے درخواست دینا ہوتی ہے۔

سفارتخانہ افغان شہریوں اور پاکستان میں رہائش پذیر غیر ملکیوں کی ویزا درخواستیں بھی پراسیس کرتا ہے۔ درخواست گزار مکمل دستاویزات اور درست مالی ثبوت فراہم کریں تاکہ ویزا عمل میں کسی تاخیر یا انکار سے بچا جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *