سردی، بارش اور برفباری، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی آگئی

سردی، بارش اور برفباری، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی آگئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک موسم کی پیشگوئی کی ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں خاص طور پر صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند اور اسموگ کی صورتحال بھی متوقع ہے جو عوام کے لیے مشکلات کا باعث بن سکتی ہے، ملک کا سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ گلگت بلتستان اور قلات میں درجہ حرارت منفی 6 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں موسم سرد ، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی آگئی

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اگلے دو دنوں کے دوران بالائی علاقوں میں رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

 محکمہ موسمیات نے اگلے چند روز کے لیے خاص موسمی تبدیلیوں سے بھی آگاہ کیا ہے اور 5 دسمبر سے گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے، اس کے علاوہ 6 دسمبر کو بھی گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر کے بیشتر حصوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ متوقع ہے جبکہ 7 دسمبر کو گلگت بلتستان میں خاص طور پر بارش کے ساتھ پہاڑوں پر شدید برفباری کا امکان ہے

یہ خبر بھی پڑھیں :سردی اور اسموگ کے پیش نظر ایک بار پھر اسکولوں کے اوقات کار تبدیل

 ماہرین نے عوام کو سردی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، خاص طور پر بالائی اور پہاڑی علاقوں میں جہاں برفباری اور سرد ہوائیں شدید ہو سکتی ہیں ، دھند اور اسموگ کے باعث پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں ٹریفک اور سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *