شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے بڑی خبر ، نادرا کیجانب سے اہم اعلان

شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے بڑی خبر ، نادرا کیجانب سے اہم اعلان

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ملک میں شناختی نظام کو مزید شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے اہم ریگولیٹری اصلاحات متعارف کروا دی ہیں۔

نادرا کے بورڈ آف اتھارٹی نے ان اصلاحات کی منظوری دی ہے اور بعد ازاں انہیں سرکاری گزٹ آف پاکستان میں شائع کیا گیا، جس سے یہ باقاعدہ قانونی حیثیت اختیار کر گئی ہیں ، نئے ضوابط کے تحت شناختی دستاویزات کی تصدیق کے عمل کو منظم اور باقاعدہ شکل دی گئی ہے۔

 اس مقصد کے لیے خصوصی ویریفیکیشن بورڈز قائم کیے گئے ہیں جو ریکارڈ کے جائزے، تحقیقات اور سماعت کے عمل کے بعد حتمی فیصلے صادر کریں گے،  اس اقدام کا مقصد نہ صرف شناختی عمل کو زیادہ شفاف بنانا ہے بلکہ کسی بھی قسم کے جعلی یا غیر قانونی اقدامات کی روک تھام بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نادرا کا اہم اقدام ، شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

اصلاحات میں شناختی کارڈز کے بنیادی اصول اور اہم تعریفیں بھی واضح کی گئی ہیں، تاکہ عوام اور متعلقہ حکام دونوں کے لیے عمل کو سمجھنا آسان ہو ،  اضافی یا متروک شناختی کارڈز کے تلف کرنے کے طریقہ کار کی وضاحت کی گئی ہے جبکہ ایک سے زائد شناختی کارڈ رکھنے والے افراد کے کیسز نمٹانے کا نظام بھی سادہ اور مؤثر بنایا گیا ہے۔

مزید برآں، نادرا نے یتیم خانوں اور بچوں کے تحفظ کے اداروں کی رجسٹریشن کے لیے بھی نئے قواعد مرتب کیے ہیں، تاکہ بچوں کی شناخت اور تحفظ کے عمل کو قانونی اور شفاف بنیادوں پر یقینی بنایا جا سکے۔

پاکستان اوریجن کارڈ کے لیے اہلیت کے معیار کی وضاحت بھی نئے ضوابط میں شامل کی گئی ہے، جس سے شہریوں کے حقوق اور دستاویزات کی تصدیق کا عمل زیادہ واضح ہو گیا ہے۔

سلسلہ نسب کی تصدیق کے لیے درکار دستاویزات اور شناختی کارڈ ہولڈرز کے حقوق کی تفصیلات بھی نئے قوانین میں شامل کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ، نادرا نے خریداری کے عمل کی شفافیت کے لیے نادرا پروکیورمنٹ ریگولیشنز کو بھی منظوری دی ہے، جس سے ادارے کے اندر مالی اور انتظامی شفافیت کو فروغ ملے گا۔

نادرا کے ترجمان نے کہا کہ یہ اصلاحات ادارے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہیں اور تمام نئے ریگولیشنز نادرا کی ویب سائٹ پر عوام کے لیے دستیاب ہیں ، ان اقدامات سے نہ صرف شناختی نظام کی بہتری ممکن ہوگی بلکہ شہریوں کے حقوق اور سہولیات کی فراہمی میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *