سرفراز احمد کو پاکستان انڈر 19 ٹیم میں اہم عہدہ مل گیا

سرفراز احمد کو پاکستان انڈر 19 ٹیم میں اہم عہدہ مل گیا

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے مداحوں کے لیے خوشخبری ، سرفراز احمد کو پاکستان انڈر 19 ٹیم کا منیجر اور مینٹور مقرر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں سرفراز احمد ٹیم کے ہمراہ بطور منیجر اور مینٹور سفر کریں گے۔

انڈر 19 ایشیا کپ ٹورنامنٹ 12 سے 21 دسمبر تک دبئی میں شیڈول ہے جس میں فرحان یوسف ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ عثمان خان ایونٹ میں نائب کپتان ہوں گے۔

ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان، حمزہ ظہور اور حذیفہ احسن شامل ہیں، ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں مومن قمر، محمد حذیفہ، محمد صیّام، محمد شایان، نقاب شفیق، سمیر منہاس بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں: رائزنگ اسٹار ایشیا کپ: پاکستان شاہینز نے بھارت کو شکست دیدی

 قومی انڈر 19 ٹیم گروپ اے میں شامل ہے، جہاں اس کا مقابلہ بھارت، کوالیفائر1 اور کوالیفائر3 سے ہوگا،  ٹیم نے کراچی میں ٹورنامنٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں ٹریننگ کیمپ کا آغاز کر دیا ہے۔

دبئی میں پاکستان 3 گروپ میچز کھیلے گا، ٹیم اپنا پہلا میچ 12 دسمبر کو سیونز اسٹیڈیم میں کوالیفائر 3 کے خلاف کھیلے گی۔ روایتی حریف بھارت کے خلاف انتہائی اہم میچ 14 دسمبر کو آئی سی سی اکیڈمی میں شیڈول ہے۔

گروپ کا آخری میچ 16 دسمبر کو کوالیفائر 1 کے خلاف ہوگا۔ سیمی فائنل 19 دسمبر کو کھیلا جائے گا، جبکہ فائنل 21 دسمبر کو ہوگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *