رواں سال کے اختتام کے قریب پہنچنے کے ساتھ ہی 2026 کے حوالے سے قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں سوشل میڈیا پر پرانی پیش گوئیاں دوبارہ گردش کرنے لگیں، جن میں بلغاریہ کے نابینا پیش گو بابا وانگا کی پیشن گوئیاں خاص طور پر نمایاں ہیں۔
بابا وانگا دنیا کے کئی بڑے واقعات کے بارے میں اپنی پیش گوئیاں کے لیے مشہور ہیں اور ان کے دعوے اکثر عوام میں دلچسپی اور تجسس کا سبب بنتے ہیں۔
بابا وانگا کے پیروکاروں کا کہنا ہے کہ 2026 میں انسان اور کسی غیر زمینی تہذیب کے درمیان پہلی ممکنہ بات چیت ہو سکتی ہے۔
ان کے مطابق ایک بہت پرواز کرنے والا جسم زمین کے قریب آئے گا، جس کے بعد انسان اور دیگر ذہین مخلوقات کے درمیان رابطہ ممکن ہو گا۔
اگرچہ یہ دعویٰ ابھی سائنسی طور پر ثابت نہیں ہوا، لیکن اس خیال نے عوام میں بحث اور دلچسپی پیدا کر دی ہے سوشل میڈیا پر لوگ پوچھ رہے ہیں کہ اگر واقعی ایسا ہوا تو انسان کیسے ردعمل ظاہر کریں گے اور غیر زمینی مخلوق سے رابطہ کس طرح ممکن ہو گا۔
سائنسدان اور خلائی ادارے اس بات کی تصدیق نہیں کرتے کہ زمین کے قریب کوئی غیر معمولی خلائی جسم موجود ہے۔ ناسا نے بھی کسی غیر معمولی واقعے کی اطلاع نہیں دی، اور فلکیات کے ماہرین کے مطابق آسمان کی صورتحال معمول کے مطابق ہے۔
تاہم ماہرین یہ تسلیم کرتے ہیں کہ کائنات بہت وسیع ہے اور کہیں زندگی کے امکانات موجود ہو سکتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ بابا وانگا کی پیش گوئی کے باوجود یہ موضوع عوامی دلچسپی اور بحث کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ان کی پیشن گوئیاں اس لیے بھی مقبول ہیں کیونکہ ان میں راز، امید اور خوف سب ایک ساتھ موجود ہوتے ہیں، جو بدلتی دنیا میں لوگوں کے لیے کشش پیدا کرتے ہیں۔