پاکستان نے 200ٹن امدادی سامان سری لنکا روانہ کردیا

پاکستان نے 200ٹن امدادی سامان سری لنکا روانہ کردیا

پاکستان نے سری لنکا میں آنے والے تباہ کن سمندری طوفان ڈِٹواہ کے بعد انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بڑی مقدار میں امدادی سامان بھیج کر متاثرہ عوام سے اپنی یکجہتی کا عملی ثبوت دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کے مطابق پاکستان نے 200 ٹن سے زائد انسانی امدادی سامان سمندری راستے سے کولمبو روانہ کیا ہے جو طوفان سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی اور بحالی کی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اسلام آباد میں امدادی سامان کی روانگی کے موقع پر ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں نہ صرف پاکستانی حکام بلکہ سری لنکا کی اعلیٰ قیادت کے نمائندے بھی موجود تھے۔

یہ خبربھی پڑھیں :پاک بحریہ کی سری لنکا میں طوفان سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی کارروائیاں جاری

تقریب میں وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی خصوصی طور پر شریک ہوئے جبکہ پاکستان میں تعینات سری لنکن ہائی کمشنر ایڈمرل رویندرا سی. وجے گنارتنے نے بھی شرکت کی۔

اس اقدام کو دونوں ممالک کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کی مضبوط مثال قرار دیا تقریب میں وزارتِ خارجہ کے افسران، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے سینئر حکام اور متعلقہ اداروں کے نمائندے بھی شریک تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان نے ہر مشکل وقت میں سری لنکا کے عوام کا ساتھ دیا ہے اورآئندہ بھی ایسی امدادی سرگرمیوں میں بھرپور تعاون جاری رکھا جائے گا۔

یہ خبربھی پڑھیں:سری لنکا میں تباہی مچانے کے بعد سمندری طوفان بھارت کی طرف بڑھنے

ان کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات کے دوران فوری اور مؤثر امداد کی فراہمی نہ صرف انسانی اقدار کا تقاضا ہے بلکہ خطے میں باہمی تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے بھی ضروری ہے۔

طاہر حسین اندرابی نے مزید کہا کہ سری لنکا حالیہ طوفان کے باعث شدید متاثر ہوا ہے اور ایسے وقت میں پاکستان کا یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے کے رشتے کو مزید مضبوط بناتا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ پاکستان ہر سطح پر سری لنکن عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں ان کی مکمل مدد کے لیے تیار ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *