یوکرین امن مذاکرات؛ پیوٹن کی یورپ کو تیسری جنگ عظیم کی دھمکی

یوکرین امن مذاکرات؛ پیوٹن کی یورپ کو تیسری جنگ عظیم کی دھمکی

روسی صدر پیوٹن نے یوکرین امن مذاکرات کے تناظر میں یورپی ممالک کو تیسری جنگ عظیم شروع کرنے کی دھمکی دیدی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر پیوٹن نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ روس یورپ کے ساتھ تیسری جنگ عظیم کیلئےتیار ہے۔ انھوں نے کہا کہ یورپ سے لڑنے کا ارادہ نہیں اور میں یہ بات ایک سو بار کہہ چکا ہوں لیکن یورپ نے ہمارے خلاف جنگ کا فیصلہ کیا تو روس بھی تیار ہے۔

صدر پیوٹن نے خبردار کیا کہ حالات بہت تیزی سے اس مقام تک پہنچ سکتے ہیں جہاں ہمارے پاس بات چیت کے لیے کوئی راستہ نہیں بچے گا۔

روسی صدر نے یورپی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے کی اپنی سازش کو ترک کردیں۔ ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے روسی صدر پیوٹن کو دورہ پاکستان کی دعوت دیدی

یاد رہے کہ روسی صدر کا یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب روسی وفد امریکا پہنچا ہے جہاں یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات ہوں گے۔ یہ مذاکرات اُن تجاویز پر ہوں گے جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے صدر کو پیش کی تھیں۔

دوسری جانب نائب وزیراعظم نے کہا کہ کہ 18 نومبر کو ان کی روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات ہوئی، جس میں خطے کے حالات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دورے کے دوران ان کی تاجکستان کے وزیراعظم اور ازبکستان کے وزیراعظم کے ساتھ بھی ملاقاتیں ہوئیں، جن میں خطے کی موجودہ صورتحال، سکیورٹی چیلنجز اور خطے کے ممالک کے درمیان تعاون کے امور پر گفتگو ہوئی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کو دو ٹوک مؤقف سے آگاہ کر دیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے افغان حکام سے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی کو افغانستان میں سرگرم رہنے کی اجازت نہ دی جائے اور یا تو انہیں وہاں سے کہیں اور منتقل کیا جائے یا پھر پاکستان کے حوالے کر دیا جائے تاکہ دہشتگردی کے خطرات کا خاتمہ کیا جا سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *