پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا لندن میں روڈ شو کروانے کا فیصلہ کیا ہے، روڈ شو جلد لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کروایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاکستان سپر لیگ کے روڈ شو میں عالمی سرمایہ کار، کمرشل پارٹنرز اور شائقین کی شرکت متوقع ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ پی ایس ایل دنیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ٹی 20 لیگز میں شامل ہے، لیگ کی 2 نئی ٹیموں بیچنے کی تیاریاں بھی جاری ہیں جس میں شامل ہونے والی 2 نئی ٹیموں میں برطانوی سرمایہ کاروں نے بھی گہری دلچسپی دکھائی ہے۔
پی سی بی کے مطابق لندن روڈ شو کا مقصد لیگ کا وژن، کمرشل ماڈل اور مستقبل کی حکمتِ عملی کی ترویج ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اس حوالے سے کہا کہ لارڈز میں روڈ شو پاکستان کرکٹ کی عالمی شناخت کا ثبوت ہے، جو پی ایس ایل کی بین الاقوامی اپیل کو مزید فروغ دے گا۔
مزید پڑھیں: سابق انگلش کرکٹر معین علی کا آئی پی ایل چھوڑ کر پی ایس ایل کھیلنے کا اعلان

