کافی پینا لمبی عمر کے امکانات بڑھا نے میں مددگار: تحقیق

کافی پینا لمبی عمر کے امکانات بڑھا نے میں مددگار: تحقیق

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کافی پینے والے افراد نہ پینے والوں کے مقابلے میں پانچ برس زیادہ زندہ رہ سکتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق دن میں زیادہ سے زیادہ چار کپ تک کافی پینا ٹیلو میئرز کی لمبائی میں اضافہ کر کے حیاتیاتی عمر کی رفتار کو سست کر سکتا ہے۔ ٹیلو میئرز ایسے سانچے ہوتے ہیں جو کوروموسومز کے سروں کو محفوظ کرتے ہیں۔

خلیوں میں ٹیلومیئرز کی لمبائی میں کمی کا تعلق عمر سے متعلقہ مخصوص بیماریوں سے جوڑا جاتا ہے اور یہ ایک خلیاتی عمر میں اضافے کی علامت بھی سمجھی جاتی ہے۔

لیکن چار کپ فی دن کے اس کوٹے (جو کہ 400 ملی گرام کیفین یومیہ کے برابر ہے) کا کوئی فائدہ سامنے نہیں آیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کافی میں موجود طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس اور سوزش کم کرنے والے مرکبات ہی حیاتیاتی عمر میں اضافے کو سست کرنے اور ٹیلی میئرز کی لمبائی بڑھانے کا سبب بن سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:روزانہ 30 منٹ واک کرنے سے ہماری صحت کو کیا فوائد حاصل ہوتے ہیں؟

کافی پینے کے متعدد فوائد ہیں جن میں ذیابیطس اور الزائمر جیسی بیماریوں کے خطرے میں کمی، توانائی میں اضافہ، دل کی صحت میں بہتری اور جگر کی حفاظت شامل ہیں۔ یہ جسمانی کارکردگی کو بڑھانے اور مجموعی طور پر صحت کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتی ہے۔ تاہم، ان فوائد کے لیے اعتدال ضروری ہے اور ضرورت سے زیادہ استعمال نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *