عمران خان کی آئیندہ کوئی سیاسی ملاقاتیں نہیں ہوں گی: فیصل واوڈا

عمران خان کی آئیندہ کوئی سیاسی ملاقاتیں نہیں ہوں گی: فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج جیل میں بہن عظمیٰ خان کی ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی آگے کوئی سیاسی ملاقاتیں نہیں ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کی بہنیں سیاسی پیغامات لائیں گی تو سیاسی ملاقاتیں تصور ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی آگے کوئی سیاسی ملاقاتیں نہیں ہوں گی، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں سیاسی پیغامات لاتی رہیں تو یہاں بھی پابندی لگ سکتی ہے۔

اس کے علاوہ فیصل واوڈا نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا فوجی افسر کی شہادت میں جانے کے بجائے امریکی قونصلیٹ گئے۔ انہوں نے کہا کہ مثبت کام ہو، موجودہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اپنےعہدے پر رہیں،گورنر اپنا کام کریں اور صوبے کی خدمت ہو۔اگر دھونس اور زبردستی کی سیاست کرنی ہے تو گورنر راج سامنے ہے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اپنا کام کریں اور سیاسی راستہ بنائیں۔پہلے ہی کہا تھا کہ 26 نومبرکو کوئی چڑھائی نہیں ہوگی،میں سب کے لیے سیاسی حل چاہتا ہوں۔

مزید پڑھیں: سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے باخبر قیادت، قومی یکجہتی اور مربوط پالیسی سازی ضروری ہے، صدر مملکت

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ جن کا احتساب 75 سال میں نہیں ہوا اْن کا اگلے 75 سالوں میں بھی نہیں ہوگا، آرمی چیف موجود ہیں اور کمانڈ ان کے پاس ہے، ایک نوٹیفکیشن کا معاملہ ہے جو آج نہیں تو کل یا پرسوں تک ااجائے گا،۔

چیئرمین آف ڈیفنس فورس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بدمعاشی کریں گے تو گورنر راج لگ سکتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *