ہوا میں جہاز نہیں اُڑ سکا،زمین پر ٹینک نہیں چل سکا،بھارت کی دفاعی تربیت کا پول کھل گیا

ہوا میں جہاز نہیں اُڑ سکا،زمین پر ٹینک نہیں چل سکا،بھارت کی دفاعی تربیت کا پول کھل گیا

راجستھان کے ضلع سری گنگا نگر میں واقع اندرا گاندھی کینال میں بھارتی فوج کی معمولی مشق ایک المناک حادثے میں بدل گئی،بدھ کی صبح جب بکتر بند گاڑیاں اور ٹینک نہر عبور کرنے کی مشق کر رہی تھیں تب اچانک ایک ٹینک پانی میں پھنس گیا اور ڈوب گیا۔

ٹینک میں دو فوجی سوار تھے جن میں سے ایک کسی طرح باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا، مگر دوسرا اندر ہی پھنس کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھاپولیس، اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس اور سول ڈیفنس ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچیں اور کئی گھنٹے کی محنت کے بعد لاش نکالنے میں کامیاب ہوئیں۔

واقعہ بھارت کی دفاعی مشقوں اور تیاریوں پر شدید سوالات کھڑے کر رہا ہے خاص طور پر اس لیے کہ یہ کوئی پہلا حادثہ نہیں پچھلے دنوں جب ایک بھارتی طیارہ دبئی ایئر شو کے دوران حادثے کا شکار ہوا تھا تو بھی دفاعی نظام پر تنقید کی گونج بلند ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :دبئی ایئر شو میں بھارتی تیجس طیارہ گر کر تباہ،ونگ کمانڈر ہلاک، تیجس بنانے والی کمپنی کے شیئرز گرگئے

اب زمینی مشق کے دوران ایک بھاری ٹینک کا غرق ہوجانا یہ پوری دفاعی مشینری کی تیاری اور تربیت کے معیار پر سنجیدہ تشویش پیدا کرتا ہے۔
دونوں حادثات کے پس منظر کو دیکھیں تو یہ تسلسل ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت کی عسکری مشقیں چاہے وہ فضائی ہوں یا زمینی مؤثر منصوبہ بندی اور احتیاطی انتظامات کے فقدان کا شکار ہیں۔

دبئی ایئر شو میں بھی ایک طیارہ تباہ ہوا اورایک پائلٹ ہلاک ہوا تھا یہ واقعات صرف سانحات نہیں بھارتی دفاعی دستوں کی پیشہ ورانہ قابلیت اور تربیتی نظام پر ایک تلخ تشریح پیش کرتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *