فیصل واوڈا کافیض حمید سے متعلق بڑا دعویٰ

فیصل واوڈا کافیض حمید سے متعلق بڑا دعویٰ

سینیٹر فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے 9 مئی کے واقعات اور موجودہ سیاسی و عدالتی حالات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا،انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے کیس میں بانی کو سزا ملے گی اور یہ بات دیوار پر لکھی ہوئی ہے،فیصل واوڈا نے اس بات پر بھی زور دیا کہ 9 مئی کے واقعے میں ملوث افراد اب بھی چھپے ہوئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ جنرل فیض کو عمر قید نہیں تو کم از کم 14 سال قید کی سزا ہوناضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیض حمید کو اگر سزائے موت نہ بھی ہوئی تو کم از کم قید لازمی ہوگی کیونکہ کوئی بھی قانون یا انصاف کے دائرے سے بالاتر نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے بانی کے اہل خانہ اور پارٹی کے دیگر افراد کے ساتھ ملاقاتوں میں اہم کردار ادا کیا اور فرح گوگی سمیت دیگر افراد کی کرپشن کو بے نقاب کرنے کی کوشش کی۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ آئین و قانون کے مطابق اہل خانہ اور وکیل سے ملاقات کا حق موجود ہے انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ سیاست کے جوابات سیاست سے دینے کی کوشش کی انہوں نے واضح کیا کہ سیاسی اختلافات اور گالم گلوچ کے باوجود پارٹی کی ریڈ لائن ہمیشہ فوج کی عزت کرنا رہی۔

یہ بھی پڑھیں :عمران خان کی آئیندہ کوئی سیاسی ملاقاتیں نہیں ہوں گی: فیصل واوڈا

واوڈا نے مزید کہا کہ بانی نے پارٹی کو تربیت دی اور ایک بڑے مقصد کے لیے کبھی ایک قدم پیچھے، تو کبھی ایک قدم آگے بڑھا نے کا کہا ، انہوں نے کہا کہ کل سہیل آفریدی کی بانی سے ملاقات نہیں ہوگی اور سی ڈی ایف کا نوٹیفکیشن بزنس آف روٹین کے مطابق جاری ہوگا۔

رولز آف دی بزنس کی وجہ سے کچھ تاخیر ہوئی تھی، مگر جلد یہ معاملہ حل ہو جائے گا فیصل واوڈا نے عدلیہ میں ترامیم کے بعد پیدا ہونے والے مسائل پر بھی بات کی اور کہا کہ ججز کے گھروں سے متعلق مسائل جلد حل ہو جائیں گے اور 28ویں ترمیم کے بعد 29ویں ترمیم کا بھی امکان موجود ہے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *