سینئر صحافی زائد گشگوری نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز سے متعلق نوٹیفیکیشن اب ثانوی حیثیت اختیار کر چکا ہے کیونکہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان آل از ویل ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی زاہد گشگوری نے دعوی کیا ہے کہ نوٹیفیکیشن اب ثانوی حیثیت اختیار کر چکا ہے کیونکہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان آل از ویل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نئی کمانڈ کا باقاعدہ افتتاح ہوگا، جس میں صدر، وزیراعظم اور مسلح افواج کے افسران شریک ہوں گے۔
سینئر صحافی زاہد گشگوری نے کہا کہ نئے پیٹرن کے مطابق پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز تینوں مسلح افواج کے سربراہ ہونگے وہ نیول ، ائیر فورس اوربری فوج کے سربراہ ہونگےاور ساتھ انکو جو سپورٹ کریں گے وہ سینٹرل کمانڈرز ہونگے۔
زاہد گشگوری نے اپنے ویڈیو ویلاگ میں کہا کہ نئی تعیناتیوں کے حوالے سے کہا کہ کمانڈ بنیادی طور پر بالکل نئی ہے اور پاکستان کے جو فیلڈ مارشل ہیں اسکو ایک نئی آئینی شکل دی گئی ہے اورچیف آف ڈیفینس فورسز کا جو نیا عہدہ تخلیق کیا گیا ہے اورپاکستان کی چیف آف جوائنٹ کمیٹی کا جو عہدہ تھا وہ اب ختم کر دیا گیا ہے ۔
زاہد گشگوری نے کہا کہ یہ اب اسی پیٹرن پر ہے جس طرح سے امریکہ میں ہے لیکن اب یہ پیٹرن تبدیل کیا گیا ہے اور یہ ماڈرن وار فئیرکا طریقہ کار ہے جس کا باقاعدہ افتتاح ہوگا۔