بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان لگاتار 20 ویں انٹرنیشنل میچ میں ٹاس ہار گئے، جس کے بعد ٹاس ہارنے کا بدترین ریکارڈ بھارت کے نام ہوگیا۔
جنوبی افریقہ اور بھارت کے خلاف بدھ کو ہونے والے ایک روزہ بین الاقوامی مقابلے میں بھی بھارتی کپتان کے ایل راہول ٹاس ہار گئے، یوں بھارتی کرکٹ ٹیم انٹرنیشنل مقابلوں میں مسلسل 20 واں ٹاس ہاری جس کے بعد ٹیم کو بدقسمت قرار دیا جارہا ہے۔
کے ایل راہول اور ٹمبا باووما ٹاس کےلیے میدان میں آئے، اس دوران بھارتی کپتان نے سکہ اچھالا تو لوگوں کا خیال تھا کہ اس بار شاید ٹاس کے معاملے میں قسمت کی دیوی بھارتی کپتان پر مہربان ہوجائے۔
تاہم پچھلی 19 باریوں کی طرح اس بار بھی ٹاس کا سکہ بھارتی کپتان سے روٹھا رہا اور ٹاس کا یہ سکہ ان کی پکار کے مخالف سمت میں گرا جس نے شائقین اور ماہرین دونوں کو حیران کردیا۔
احمد آباد میں 2023 کے ورلڈ کپ فائنل میں جب روہت شرما بھارتی ون ڈے ٹیم کے کپتان تھے تب سے بلیو شرٹس کے ساتھ یہ معاملہ شروع اور اب تک وہ ٹاس جیتنے میں ناکام رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:: میڈان انڈیا تیجس زمین بوس،بھارتی ایئر فورس کی تصدیق

