خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا خطرہ موجود ہے، سلمان اکرم راجا

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا خطرہ موجود ہے، سلمان اکرم راجا

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا خطرہ موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ جو فیصلے اس نظام میں کئے گئے وہ دھونس پر مبنی ہے۔

عمران خان سے ملاقات نہ کروانے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اگر آج بانی تحریک انصاف سے ملاقات نہیں کروائی جاتی تو یہ خلافِ آئین ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے پر تعجب نہیں ہوگا، مگر افسوس ضرور ہوگا۔

سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ حکومت ملاقات نہ کروانے کے حوالے سے کسی آئین و قانونی شق کا حوالہ نہیں دیتی۔

یاد رہے کہ سینیٹر فیصل واوڈا نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ آج وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں: فیصل واوڈا کا چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکشن سے متعلق قیاس آرائیاں کرنے والوں کو سخت پیغام

فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سیاست میں مزید گند کرنا ہے تو پھر گورنر راج کے لیے تیار رہے۔ انہوں نے کہا کہ فہرستیں تیار ہیں، ملک سے باہر بیٹھ کر باتیں کرنے والوں کو بھی پتا چل جائے گا کہ ان کے خلاف کیا ہونے والا ہے۔

فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے لوگ ہی عمران خان کے آج کے حالات کے ذمہ دار ہیں، عمران خان کو یہاں تک پہنچانے والے پی ٹی آئی کے سیاستدان ہیں۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ آج وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات نہیں ہوگی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *