ہونڈا سٹی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری

ہونڈا سٹی خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری

ہونڈا نے اپنے City 1.2 CVT صارفین کے لیے محدود مدت کی خصوصی پروموشن کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت خریدار اپنے گاڑی کے اندرونی حصے کو پریمیئم بلیک فیبرک میں بغیر کسی اضافی قیمت کے اپ گریڈ کروا سکتے ہیں۔

 یہ پیشکش نہ صرف پہلے سے بک شدہ گاڑیوں پر بلکہ دسمبر 2025 میں کی جانے والی نئی بکنگز پر بھی لاگو ہوگی۔

ہونڈا اس ڈیل کو اپنے 3S ڈیلرشپ نیٹ ورک کے ذریعے فروغ دے رہی ہے اور صارفین کو ترغیب دی جا رہی ہے کہ وہ شوز روم کا دورہ کر کے اس مفت اپ گریڈ کا فائدہ اٹھائیں۔ اس پروموشن کے ذریعے ہونڈا اپنی انٹری لیول سٹی ماڈل میں اضافی قدر اور سہولیات شامل کر رہی ہے، جو پاکستان میں کمپنی کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑیوں میں سے ایک ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نئی ہونڈا سٹی ایسپائر ایس اب پاکستان میں ! قیمت نے سب کو حیران کردیا

اپ گریڈ شدہ انٹیریئر میں پریمیئم بلیک سیٹ فیبرک اور کیبن فائنش شامل ہیں، جو محدود مدت کے لیے مفت دستیاب ہوں گے۔

اس سے قبل، ستمبر میں ہونڈا اٹلس کارز پاکستان نے City Aspire S متعارف کرائی تھی، جس میں کئی بیرونی تبدیلیاں شامل ہیں، جیسے اپ ڈیٹڈ ہونڈا ایمبلم، بلیک ٹرنک سپوائلر کے ساتھ LED ہائی ماؤنٹ اسٹاپ لیمپ، اور بلیک شارک فِن اینٹینا۔

ہونڈا نے اپنی رنگین اقسام کو بھی بڑھایا ہے، اور اب صارفین کے لیے Canyon River Blue اور Ignite Red کے دو نئے رنگ دستیاب ہیں، تاکہ زیادہ کسٹمائزیشن کے اختیارات فراہم کیے جا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : ہونڈا اٹلس نے 2026 کے نئے جدید ماڈلز متعارف کروا دیے

قبل ازیں پاکستانی آٹو مارکیٹ میں ایک نیا، دلکش اضافہ ہو چکا ہے، نئی ہونڈا سٹی ایسپائر ایس اب مقامی مارکیٹ میں دستیاب ہے، جو نہ صرف اپنی ظاہری خوبصورتی بلکہ اندرونی فیچرز اور شاندار کارکردگی کے باعث صارفین کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *