فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف ڈیفنس فورسز تقرری کا جعلی نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر وائرل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف ڈیفنس فورسز تقرری کا جعلی نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر وائرل

سوشل میڈیا پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف ڈیفنس فورسز تقرری سے متعلق ایک نوٹیفکیشن تیزی سے وائرل ہوا، تاہم آزاد فیکٹ چیک نے اس نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا ہے۔

آزاد فیکٹ چیک کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف ڈیفنس فورسز تقرری کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔ آزاد فیکٹ چیک نے 5.40 منٹ پر ہی ایک ٹویٹ کے ذریعے واضح کر دیا تھا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا یہ نوٹیفکیشن جعلی ہے۔

آزاد فیکٹ چیک نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف ڈیفنس فورسز تقرری کا سرکاری نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ڈیجیٹل محاذ پر’آزاد فیکٹ چیک‘ غلط معلومات کے خلاف مؤثرقوت اور آواز بن گیا، زرتاج چوہدری

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *