پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایوان صدر میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیزیں بہتری کی طرف جاری ہیں ۔
سب ٹھیک ، سب آپ کے سامنے ہے ،پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائے گا،پاکستان نے اپنی بہترین پالیسیوں کی وجہ سے آگے ہی بڑھنا ہے ۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایوان صدر میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی، اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل کوچیف آف ڈیفنس فورسز تعینات کرنے کی سمری منظوری کرکے ایوان صدر کو بھجوا دی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور آرمی چیف و سی ڈی ایف تعیناتی کی سمری منظوری کے بعد ایوان صدر کو بھجوا دی

وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظوری کے بعد ایوانِ صدر بھجوا دی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ بھی سنبھالیں گے۔

یہ تعیناتی پانچ سال کے لیے کی جا رہی ہے، جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے چیف آف ایئر اسٹاف، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدتِ ملازمت میں بھی دو سال کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ اس توسیع کا اطلاق ان کی موجودہ پانچ سالہ مدتِ ملازمت کے مارچ 2026 میں مکمل ہونے پر ہوگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *