چیف آف نیول سٹاف سے 8ویں میری ٹائم سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاء کی ملاقات

چیف آف نیول سٹاف سے 8ویں میری ٹائم سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاء کی ملاقات

آٹھویں میری ٹائم سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے بدھ کے روز نیول ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں اُن کی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات کا مقصد شرکاء کو پاکستان کے میری ٹائم چیلنجز، مواقع اور خطے میں ابھرتی ہوئی جیو اسٹریٹجک صورتحال سے قریب تر آگاہی فراہم کرنا تھا۔
ایڈمرل نوید اشرف نے گفتگو کے دوران پاکستان کی سمندری ذمہ داریوں، بدلتے عالمی میری ٹائم ماحول اور علاقائی سکیورٹی کے تناظر میں بلیو اکانومی کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ سمندر نہ صرف دفاعی اعتبار سے اہم ہیں بلکہ مستقبل کی معیشت، تجارت اور توانائی کے بڑے ذرائع بھی انہی پانیوں سے وابستہ ہیں۔
اس لیے ضروری ہے کہ پاکستان جدید تقاضوں کے مطابق میری ٹائم شعور اور سیکیورٹی کو مضبوط کرے۔

یہ بھی پڑھیں :پاک بحریہ کے بیڑے میں چوتھے آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کی شمولیت

چیف آف نیول اسٹاف نے شرکاء کو پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیتوں، خطے میں امن و استحکام کیلئے اس کے کردار اور پاک بحریہ کے مارکۂ حق جیسے آپریشنز میں ناقابلِ تسخیر مہارت کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے مشترکہ میری ٹائم فورسز کے ساتھ پاکستان کے فعال اشتراک اور ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز میں مسلسل شمولیت کو بھی اجاگر کیا، جسے ورکشاپ کے شرکاء نے سراہا۔

شرکاء کے لیے خصوصی بریفنگز کا بھی اہتمام کیا گیا جن میں جدید دور کے میری ٹائم خطرات، میری ٹائم ڈومین آگاہی، نگرانی کے نئے نظام اور چیلنجز سے نمٹنے کی حکمتِ عملی پر جامع تبادلہ خیال کیا گیا ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *