آج رات رواں سال کا آخری ’’سپر مون‘‘

آج رات رواں سال کا آخری ’’سپر مون‘‘

پاکستان سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (اسپارکو) اعلان کرتا ہے کہ 2025 کا آخری سپر مون،جسے دسمبر کا کولڈ مون بھی کہا جاتا ہے،4 اور 5 دسمبر رات یعنی آج پاکستان بھر میں واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق سپر مون اس وقت واقع ہوتا ہے جب چاند اپنی بیضوی مدار میں زمین کے سب سے قریب مقام پیریجی پر موجود ہو اور اسی وقت چاند مکمل طور پر روشن ہو۔

اس قربت کی وجہ سے چاند عام دنوں کے مقابلے میں ذرا بڑا اور زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔ دسمبر کا کولڈ مون سال 2025 کا تیسرا مسلسل سپر مون اور سال کا آخری سپر مون ہوگا۔

یہ 5 دسمبر کی صبح 04:15 بجے PST پر تقریباً 99.8% روشن حالت میں اپنے عروج پر پہنچے گا۔ پاکستان میں یہ 4 دسمبر کی شام 16:58 PST پر 99.2% روشن حالت میں طلوع ہوگا، جس کی بدولت شائقین اسے 4 اور 5 دسمبر کی پوری رات با آسانی دیکھ سکیں گے۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا: غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی سست روی کا شکار، محکمہ داخلہ برہم

اگرچہ دسمبر کا سپر مون نومبر کے مقابلے میں معمولی حد تک کم “سپر” ہے، تاہم یہ ایک قابلِ ذکر فلکیاتی موقع ہے۔ 5 نومبر کے سپر مون کے دوران زمین اور چاند کا فاصلہ 356,978 کلومیٹر تھا، جبکہ 4–5 دسمبر کی رات یہ فاصلہ 357,218 کلومیٹر ہوگا۔

اس کے نتیجے میں یہ سپر مون عام مکمل چاند کے مقابلے میں تقریباً 7.9% بڑا اور 15% زیادہ روشن دکھائی دے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *