محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے شہریوں کےلیے آسانی فراہم کرتے ہوئے ای سروسز پورٹل کے ذریعے آن لائن پاسپورٹ بنانے کا طریقہ کار بتادیا۔
تفصیلات کے مطابق شہری اب لمبی لائنوں اور قطار میں لگے بغیر ای سروسز پورٹل کے ذریعے آن لائن پاسپورٹ کےلیے اپلائی کرسکتے ہیں۔ سوشل میڈیا کی ویڈیو پوسٹ میں محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے شہریوں کو بتایا گیا کہ وہ آن لائن پاسپورٹ رینول کی درخواست کےلیے آفیشل ویب سائٹ www.onlinemrp.dgip.gov.pk کا وزٹ کریں۔
آن لائن پاسپورٹ بنانے کے طریقہ کار سے متعلق ویڈیو میں مزید بتایا گیا کہ اگرکسی صارف کا پہلے سے اکاؤنٹ رجسٹر ہے تو وہ لاگ ان کے بٹن پر کلک کرے تاہم ایسا نہ ہونے کی صورت میں نئے صارفین رجسٹر کے بٹن پر کلک کریں،رجسٹریشن فارم میں تمام مطلوبہ معلومات درج کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ نے درست موبائل نمبر اور ای میل درج کیا جائے۔
معلومات درج کرنے کے بعد دیا گیا کوڈ انٹر کریں اور نیکسٹ کا بٹن دبائیں، اس کے بعد صارف کے ای میل پر ایک ویریفکیشن لنک موصول ہوگا، اس لنک پر کلک کرکے ویریفکیشن کوڈ درج کریں، کامیاب رجسٹریشن کے بعد لاگ آن پر جاکر اپنا ای میل اور پاسورڈ درج کریں اور لاگ ان کریں۔
مزید پڑھیں: ای پاسپورٹس بنوانے کے خواہش مند شہریوں کو ڈی جی پاسپورٹس نے خوشخبری سنا دی

