قبل ازیں پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے 25 نومبر کو سینیئر صحافیوں سے ملک کی مجموعی سلامتی، انسدادِ دہشتگردی اقدامات، بارڈر مینجمنٹ کے چیلنجز اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی تھی ، جس میں انسدادِ دہشتگردی کے حالیہ اعداد و شمار، افغانستان سے تعلقات، بھارت کے فوجی بیانات اور سوشل میڈیا پروپیگنڈا جیسے اہم موضوعات زیرِ بحث آئے۔