ٹی ٹی اے کی چمن بارڈر پر بلا اشتعال فائرنگ، پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کاروائی، افغان طالبان کی متعدد چیک پوسٹس اور بکتر بندٹینک تباہ

ٹی ٹی اے کی چمن بارڈر پر بلا اشتعال فائرنگ، پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کاروائی، افغان طالبان کی متعدد چیک پوسٹس اور بکتر بندٹینک تباہ

چمن بارڈر پر ایک بار پھر صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ٹی ٹی اے کی جانب سے پاکستانی حدود پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔جس کے جواب میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے فوری، مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کی۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز کی جانب سے کی جانے والی جوابی کارروائی نہ صرف مؤثر بلکہ غیر متناسب نوعیت کی ہے. ابتدائی اطلاعات کے مطابق افغان جانب جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں جبکہ متعدد چیک پوسٹس کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ اس دوران بابِ دوستی کے قریب بھی پاکستانی فورسز اور افغان طالبان کے درمیان ایک بار پھر شدید جھڑپ کی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے، جس کے باعث چمن شہر بھاری گولہ باری اور دھماکوں کی آوازوں سے لرز اٹھا۔

شدید فائرنگ اور بھاری اسلحے کے استعمال کے سبب سرحد کے دونوں جانب مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل  گیا ہے۔ تازہ ترین اپڈیٹ کے مطابق پاک فوج کی جوابی کاروائی میں متعدد افغان چیک پوسٹین اور ٹینک تباہ کیا گیا ہے اور افغان سائیڈ پر پاکستان کے ڈرون حملوں میں خوف و حراس پھیل گیا اور افغان طالبان چمن بارڈر چھوڑ کر غائب ہوگے۔

مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔۔۔۔!!

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *