مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نوافل کے نئے اوقات مقرر

مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نوافل کے نئے اوقات مقرر

مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ادارہ امور حرمین شریفین کے مطابق، نئے اوقات کار کا مقصد زائرین کے لیے سہولت پیدا کرنا اور نظم و ضبط کے ساتھ زیارت اور نوافل کی ادائیگی کو یقینی بنانا ہے۔

نئے اوقات کے تحت مرد زائرین کے لیے زیارت کا وقت شب 2 بجے سے لے کر نماز فجر تک اور دن میں 11 بجے سے عشاء تک مقرر کیا گیا ہے،  خواتین کے لیے زیارت کا وقت فجر کے بعد سے دن کے 11 بجے تک اور عشاء کے بعد رات 2 بجے تک رکھا گیا ہے۔

ادارہ امور حرمین شریفین نے مزید بتایا کہ مرد زائرین نماز جمعہ کے بعد سے عشاء تک بھی زیارت کر سکیں گے، جبکہ خواتین جمعہ کے دن نماز فجر کے بعد سے صبح 9 بجے تک زیارت کے لیے اہل ہوں گی۔

مزید پڑھیں:سعودی عرب ، ادارہ حرمین کی جانب سے زائرین کے لیے اہم ہدایات جاری

 اس سے قبل زائرین کے لیے مخصوص اوقات میں محدود رسائی تھی، لیکن نئے اوقات کے اعلان کے بعد مرد اور خواتین دونوں کے لیے زیارت کے مواقع زیادہ آسان اور منظم ہو جائیں گے۔

ادارہ امور حرمین شریفین نے زائرین سے درخواست کی ہے کہ وہ نئے اوقات کار کے مطابق زیارت اور نوافل کی ادائیگی کریں تاکہ عبادت کے دوران ہجوم اور الجھن سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : روضہ رسولﷺکی زیارت اب سال میں ایک سے زیادہ بار کی جاسکے گی

زائرین کے لیے نئے اوقات کار کا اعلان عبادت گزاروں کی سہولت اور نظم و ضبط کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے،  اس سے ہر شخص اپنی سہولت کے مطابق روضہ رسول ﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کر سکے گا۔

نئے اوقات کی پابندی نہ صرف نظم و ضبط برقرار رکھے گی بلکہ زائرین کو زیادہ آرام دہ اور محفوظ ماحول میں عبادت کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *