آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں زلزلے کے جھٹکے

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں زلزلے کے جھٹکے

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد اور اس کے گردونواح میں ہفتہ کی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے شدت 4.3  تھی جس کے باعث شہری خوفزدہ  ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ جھٹکوں کا دورانیہ چند سیکنڈ تک رہا تاہم عوام میں  بے چینی اور گھبراہٹ پھیل گئی ۔زلزلے کے مرکز بالا کوٹ کے جنوب مشرق میں دس کلو میٹر دور تھا، گہرائی دس کلو میٹر تھی 

زلزلے کے جھٹکے نیلم ویلی، سری نگر ، مری کے کچھ علاقوں اور ایبٹ آباد میں بھی محسوس کئے گئے ، لوگوں میں خوف ہراس وپھیل گیا تاہم  خوش قسمتی سے شدت کم ہونے کے باعث کہیں سے کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں

  زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات  بارہ بج کر دس منٹ پر آیا  ،لوگوں نے فوراً گھروں سے باہر نکل کرکلمہ طیبہ کا ورد کیا تا ہم کسی نقصان کی اطلاع ابھی سامنے نہیں آئی۔

ریسکیو  ٹیمیں ہنگامی بنیادوں پر الرٹ ہیں ، اب تک کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی مگر متعلقہ اداروں نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

  خطہ ہمالیہ کے قریب ہونے کے باعث آزاد کشمیر اور شمالی پاکستان میں اس نوعیت کی سرگرمیاں اکثر ریکارڈ کی جاتی ہیں۔ ماہرین کی طرف سے ہمیشہ زلزلے کے وقت شہریوں کو ہدایت کی جاتی  ہے کہ شدید زلزلے کی صورت میں محفوظ مقامات پر پناہ لیں، غیرضروری طور پر عمارتوں کے قریب نہ کھڑے ہوں اور آفٹر شاکس کے پیشِ نظر محتاط رہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *