بھارتی ریاست گوا کے شہر آرپورا میں ایک نائٹ کلب میں شدید آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس کی وجہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گیس لیکج ہے۔
اس حادثے میں کم از کم 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں ہلاک ہونے والوں میں نائٹ کلب کے عملے کے افراد اور وہاں موجود سیاح بھی شامل ہیں۔
واقعے کے فوراً بعد مقامی فائر بریگیڈ اور انتظامیہ کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور شعلوں پر قابو پانے کی کوششیں کیں جس کے بعد آگ پر مکمل قابو پالیا گیا۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کا علاج شروع کر دیا ابتدائی رپورٹوں کے مطابق نائٹ کلب کے اندر موجود لوگ آگ کی شدت اور دھوئیں کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کر رہے تھے جس کے باعث ہلاکتیں زیادہ ہوئیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :دہلی لال قلعہ میٹرو سٹیشن دھماکہ سلنڈر پھٹنے سے ہوا، بھارتی پولیس کی تصدیق
گوا کے وزیرِ اعلیٰ پرامود ساونت نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ایک اعلیٰ سطحی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سانحے کے ذمہ دار جو بھی ہوئے، انہیں قانون کے مطابق سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا
Today is a very painful day for all of us in Goa. A major fire incident at Arpora has taken the lives of 23 people.
I am deeply grieved and offer my heartfelt condolences to all the bereaved families in this hour of unimaginable loss.
I visited the incident site and have…
— Dr. Pramod Sawant (@DrPramodPSawant) December 6, 2025

