خلیجی ممالک کے ساتھ معاشی تعاون اور تجارت کے نئے دورکا آغاز ہوچکا،وزیر خزانہ

خلیجی ممالک کے ساتھ معاشی تعاون اور تجارت کے نئے دورکا آغاز ہوچکا،وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیبنے کہا ہے کہ پاکستان اور خلیجی ممالک کے درمیان معاشی تعاون اور تجارت کے ایک نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے جس سے مستقبل میں پاکستان کی برآمدات خصوصاً آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

دوحہ فورم میں معاشی استحکام اور خطے میں بڑھتی ہوئی اقتصادی سرگرمیوں کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے بتایا کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات آئندہ برسوں میں 4 ارب ڈالر تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہیں جو ملکی معیشت کے لیے ایک بڑا موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ قطر نے ہمیشہ پاکستان کو برادر ملک سمجھتے ہوئے دوستانہ تعلقات کو ترجیح دی ہے اور یہی وجہ ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی شراکت داری تیزی سے آگے بڑھ رہی ہےپاکستان اور خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے درمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پہلے سے موجود ہے، جس سے باہمی تجارت میں مزید اضافہ ممکن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :خلیجی ممالک میں روزگار کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیےبڑی خوشخبری

محمد اورنگزیب نے بتایا کہ امریکا سے ٹیکسٹائل مصنوعات پر 19 فیصد ٹیرف میں کمی حاصل کی گئی ہے، جس سے پاکستان کی برآمدی صنعت کو بڑی مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی اصلاحات کے باعث پاکستان کا پرائمری بیلنس اور کرنٹ اکاؤنٹ دونوں سرپلس میں ہیں، تاہم گزشتہ سیلاب کے نتیجے میں جی ڈی پی میں سالانہ 0.5 فیصد کمی کا خدشہ موجود ہے۔

وزیر خزانہ کے مطابق پاکستان کو ہنگامی بنیادوں پر کلائمیٹ فنانسنگ کی ضرورت ہے، جبکہ آئی ایم ایف نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان درست معاشی اصلاحاتی راستے پر گامزن ہے۔

پاکستان اور امریکا مصنوعی ذہانت، بلاک چین، منرلز، مائننگ اور جدید ڈیجیٹل مہارتوں میں تعاون بڑھا رہے ہیں، جس سے پاکستانی نوجوانوں کے لیے عالمی مواقع پیدا ہوں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *